یاسر شاہ معصوم ہے ذمہ دار پی سی بی کا میڈیکل پینل ہے ڈاکٹر نعمان نیاز
پیر 28 دسمبر 2015 12:31
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے سابق آفیشل اور معروف مبصر ڈاکٹر نعمان نیاز نے ڈوپ ٹیسٹ کے سبب معطلی کا شکار لیگ اسپنر یاسر شاہ کو معصوم گردانتے ہوئے ذمہ دار پی سی بی کے میڈیکل پینل کو قرار دیدیا گیا ۔ایک انٹرویو میں ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ یاسر شاہ کے نمونے میں جس دوا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کھلاڑی بذات خود بالکل بے قصور ہے اور اس معاملے پر پاکستانی ٹیم کے میڈیکل پینل اور فزیو بریڈ رابنسن کو الٹا ٹانگ دینا چاہیے کیونکہ وہ ہی اس کے ذمے دار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یاسر کو پیشاب آور کلورو تھایو زائیڈ نامی دوائی دی گئی اور یہ ایسے وقت دی جاتی ہے جب کھلاڑی کو کوئی انجری لاحق ہو انجری کے باعث ہونے والے درد کو ختم کرنے کیلئے کھلاڑی کو ایسٹیرائیڈ(ممنوعہ ادویہ) لگا دی گئی اور پھر اس دوا کو جسم سے خارج کرنے کیلئے کلورو تھایو زائیڈ کا استعمال کیا گیا جو ان کے نمونے میں آ گئی۔(جاری ہے)
نعمان نیاز کے مطابق اگر اس طرح کی ادویہ کے استعمال کی اشد ضرورت ہو تو اس کیلئے پہلے واڈا اور متعلقہ حکام سے اجازت لینی ہوتی ہے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ اس طرح کی دوائی شین وارن کو بھی لگائی گئی تھی اور ان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے باعث وہ ورلڈ کپ 2003 میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔معروف مبصر کے مطابق یاسر اس سزا کے خلاف اپیل کر کے اپنا دوسرا نمونہ ٹیسٹ کرا سکتے ہیں لیکن یہ ٹیسٹ بھی مثبت آنے کی صورت میں انہیں دو سے چار سال پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے اسے بدترین نااہلی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پر شعبے کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے مزید واقعات سے بچا جا سکے کیونکہ محض ڈپلوما کے حامل معمولی فزیو تھراپسٹ اپنی کارکردگی کو بہتر دکھانے کیلئے کھلاڑیوں کو اس طرح کی ادویہ دے کر ان کے کیریئر کر نقصان پہنچاتے ہیں۔ڈاکٹر نعمان نے کہا کہ یہ پابندی پاکستان کرکٹ بورڈ، میڈیکل پینل، ٹور مینجمنٹ اور فزیو تھراپسٹ بریڈ رابنسن کی نااہلی کو ظاہر کرتی ہے اور ٹیم ڈاکٹر اور فزیو کی انکوائری کی جانی چاہیے کہ انہوں نے کھلاڑی کو ممنوعہ ادویہ کیوں استعمال کرائی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.