وزیراعظم کی کراچی آمد ،وزیراعلی سندھ نے استقبال کیا
قائم علی شاہ وزیراعظم کے ہمراہ پورٹ قاسم جانے کی بجائے چیک اپ کیلئے قومی ادارہ برائے امراض قلب پہنچ گئے
پیر 28 دسمبر 2015 16:53
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء ) وزیراعظم میاں محمدنواز شریف پیرکی صبح ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچنے ۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان بھی موجود تھے ۔ وزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیر اعظم کا ایئرپورٹ کا استقبال کیا ۔
(جاری ہے)
بعد ازاں وزیراعظم پورٹ قاسم روانہ ہوگئے جبکہ وزیراعلی سندھ ان کے ہمراہ پورٹ قاسم جانے کے بجائے چیک اپ کے لیے قومی ادارہ برائے امراض قلب پہنچ گئے ،جہاں انہوں نے ای سی جی سمیت دیگر ضروری ٹیسٹ کرائے اور 2 گھنٹے تک اسپتال کے پرائیوٹ ونگ میں گزارے۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے دل میں کوئی تکلیف نہیں ہوئی وہ گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل کام کررہے تھے اور سخت شیڈول کی وجہ سے تھک گئے تھے ۔ اسی لیے وزیراعظم کا استقبال کرنے کے بعد وہ قومی ادارہ برائے امراض قلب گئے ،جہاں انہوں اپنا معمول کا چیک اپ کرایا ۔ ڈاکٹرزنے انہیں مکمل فٹ قراردیا ہے اور ڈاکٹروں نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ وہ آرام کریں تاکہ ان کی تھکاوٹ دور ہو سکے ۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.