وزیر اعظم نواز شریف نے بن قاسم میں کول پاور منصوبے سے 31دسمبر 2017 تک پیداوار شروع کرنے کے احکامات جاری کردیئے
ذیشان حیدر پیر 28 دسمبر 2015 17:49
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 دسمبر۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے بن قاسم میں کول پاور منصوبے سے 31دسمبر 2017 تک پیداوار شروع کرنے کے احکامات جاری کیئے ہیں جبکہ چینی ماہرین نے یقین دہانی کرائی ہے کہ منصوبہ اگست 2017 تک مکمل کرلیں گے۔وزیر اعظم نواز شریف نے چینی سفیر سن وی ڈونگ کے ہمراہ بن قاسم میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا معائنہ کیا۔
اس موقع پروزیراعظم نوا ز شریف کا کہنا تھا کہ دسمبر 2017 منصوبے کی ڈیڈلائن ہے ، 31دسمبر 2017 تک منصوبے سے پیداوار شروع ہوجانی چاہیے۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت منصوبوں کی تکمیل کیلئے بھرپور معاونت کرری ہے، 31دسمبر 2017 تک منصوبے سے پیداوار شروع ہوجانی چاہیے۔ وزیر اعظم نے چینی سفیر سن وی ڈونگ کے کردار کی بھی تعریف کی۔(جاری ہے)
چینی ماہرین نے منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے منصوبہ اگست 2017 تک مکمل کرلیں گے ، منصوبوں کی تکمیل کیلئے دن رات کام کررہے ہیں۔
چینی ماہرین نے پاکستان میں سیکیورٹی کی صورت حال پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر چینی سفیر سن وی ڈونگ کا کہنا کہ منصوبوں میں بین الاقومی معیار کو ملحوظ خاظر رکھا جارہا ہے۔وزیراعظم نواز شریف کو پورٹ قاسم پر جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پورٹ قاسم سب سے مصروف اور زیادہ آمدن کی حامل بندرگاہ ہے، یہاں قائم صنعتی زون میں 250 صنعتیں کام کررہی ہیں، بن قاسم پر 8 آپریشنل ٹرمینل ہیں ایک ایل این جی ٹرمینل بھی قائم کیا گیا ہے،جسے 11 ماہ کی رکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ایل این جی ٹرمینل پر ایل این جی کو گیس میں تبدیل کرکے پائپ لائن کے ذریعے ترسیل کی جائے گی جبکہ حکومت ایل این جی کے ذریعے 3600 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر کام کررہی ہے۔دوسری طرف وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی کے تاجروں کو پھر نظر انداز کر دیا ، کراچی کے دورے پر آئے وزیر اعظم نواز شریف نے اس بار بھی شہر کی بزنس کمیونٹی کو ملاقات کا وقت نہیں دیا۔انفرا اسٹرکچر کا فقدان ، توانائی بحران جیسے دیگر مسائل کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف کو آگاہ کرنے کے لیے کراچی کے تاجر بے تاب بیٹھے تھے لیکن اس بار بھی وزیر اعظم کے ملاقات کے شیڈول میں جگہ نہ ملنے کے باعث ان کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا۔ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے شہر کے تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بیشتر فیصلوں میں انھیں شامل نہیں کیا جا رہا۔تاجروں کا مزید کہنا تھا کہ کراچی چیمبر کی جانب سے متعدد بار وزیر اعظم نواز شریف ، وزارت خزانہ اور وزارت کامرس کو ملاقات کرنے کے حوالے سے درخواست کی گئی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ قبل ازیں کراچی ایئرپورٹ پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیراعظم نواز شریف کا استقبال کیا۔وزیراعظم کے ہمراہ وزیردفاع خواجہ آصف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیرتجارت خرم دستگیرتھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.