وزیراعظم نواز شریف کا وزیراعلی سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا
پیر 28 دسمبر 2015 21:40
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 دسمبر۔2015ء) وزیراعظم میاں محمدنواز شریف پیرکی صبح ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچنے، ان کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان بھی موجود تھے ، وزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیر اعظم کا ایئرپورٹ کا استقبال کیا ۔
(جاری ہے)
بعد ازاں وزیراعظم پورٹ قاسم روانہ ہوگئے جبکہ وزیراعلی سندھ ان کے ہمراہ پورٹ قاسم جانے کے بجائے چیک اپ کے لیے قومی ادارہ برائے امراض قلب پہنچ گئے ،جہاں انہوں نے ای سی جی سمیت دیگر ضروری ٹیسٹ کرائے اور 2 گھنٹے تک اسپتال کے پرائیوٹ ونگ میں گزارے۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے دل میں کوئی تکلیف نہیں ہوئی وہ گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل کام کررہے تھے اور سخت شیڈول کی وجہ سے تھک گئے تھے، اسی لیے وزیراعظم کا استقبال کرنے کے بعد وہ قومی ادارہ برائے امراض قلب گئے ،جہاں انہوں اپنا معمول کا چیک اپ کرایا ۔ ڈاکٹرزنے انہیں مکمل فٹ قراردیا ہے اور ڈاکٹروں نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ وہ آرام کریں، تاکہ ان کی تھکاوٹ دور ہوسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.