پی ایس ایل ، لاہور قلندر نے پریکٹس میچ سے ایونٹ کی تیاریاں شروع کردیں
منگل 29 دسمبر 2015 15:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 دسمبر۔2015ء) پاکستان سْپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندر نے پریکٹس میچ سے ایونٹ کے لیے تیاریاں شروع کر دیں،اظہر علی کہتے ہیں کہ ہمارے پاس بہترین کھلاڑی ہیں لیگ میں حریف ٹیموں سے ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاون کرکٹ گراونڈ میں لاہور قلندر کی ٹیم کے پریکٹس میچ سے پہلے ڈھول بجایا گیا جس پر کرکٹ دیوانے بھنگڑا ڈالتے رہے کپتان اظہر علی کے مطابق ان کے پاس متوازن ٹیم ہے انٹرنیشنل پلئیرز کی موجودگی سے نوجوان کھلاڑیوں کو بہترین موقع ملے گا۔
کوچ اعجاز احمد نے کہا ہے کہ کرس گیل،ڈیوان براو واور دیگر پلئیرز کے ساتھ لاہور قلندر ایونٹ کی بہترین ٹیم ثابت ہو گی پی ایس ایل سے جہاں کرکٹرز کو مالی فائدہ ہو گا وہیں نئے کھلاڑی پریشر ہینڈل کرنا بھی سیکھیں گے۔لاہور قلندر کی ٹیم اپنے نام کی طرح قلندری پرفارمنس دکھانے کے لیے پْرعزم ہے مگر اس کا اصل امتحان پاکستان سپر لیگ کے میچز میں ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.