نیب حکام نے ڈاکٹر عاصم حسین کی بیرون ملک منتقل کی گئی رقوم کا ریکارڈ حاصل کرلیا
ڈاکٹر عاصم نے امریکہ ،برطانیہ اور دبئی میں اہلخانہ کے اکاؤنٹس میں 2ارب روپے منتقل کیے ہیں،ذرائع
بدھ 30 دسمبر 2015 19:25
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء) نیب حکام نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کی جانب سے ڈالر اور دیگر بیرونی کرنسیوں کی شکل میں بھاری رقوم بیرون ملک منتقل کرنے کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔ ڈاکٹر عاصم کے متعدد بینک اکاؤنٹس اور 275 ٹرانزکشنز، ملک اور بیرون ممالک بنائی گئی جائیداد کاسراغ لگا لیا گیا ہے۔ بینک اکاؤنٹس منجمد کر کے تجزیاتی رپورٹ کی تیاری شروع کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیب حکام نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کی جانب سے ڈالر اور دیگر بیرونی کرنسیوں کی شکل میں بھاری رقوم بیرون ملک منتقل کرنے کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم کے متعدد بینک اکاؤنٹس ، 275 ٹرانزکشنز، ملک اور بیرون ممالک بنائی گئی جائیداد کاسراغ لگا لیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر عاصم نے امریکہ ،برطانیہ اور دبئی میں اہلخانہ کے اکاؤنٹس میں 2ارب روپے منتقل کیے ہیں جس کا رکارڈ موجود ہے اور نجی کمپنی کے منیجر نوید کو سرکاری گواہ بنا کر ریکارڈ حاصل کیا گیا ہے ۔
نیب حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف ٹھوس شواہد ملنے کے بعد اہلخانہ رکاوٹ کھڑی کر رہے ہیں تاہم تفتیش ہر صورت مکمل کی جائے گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی تفتیش کے دوران ڈاکٹر عاصم نے دبئی میں اہم شخصیت عارف زنونی کے ساتھ پارٹنر شپ کا بھی انکشاف کیا ہے جن کے دیگر شخصیات کے ساتھ بھی تعلقات ہیں۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے رقم کی بیرونی ملک منتقلی عارف زنونی اور دیگر ذرائع کے ساتھ ہوتی تھی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیب کے پاس عارف زنونی کی جانب سے ڈاکٹر عاصم و دیگر شخصیات سے متعدد باررقم وصول کرنے کے شواہد بھی موجود ہیں ۔ نیب نے ملزمان کی نشاندہی پر وال اسٹریٹ ایکس چینج نامی کمپنی کے مالک کو بھی شامل تفتیش کیا تو اس نے احتساب بیورو کو نہ صرف اہم رکارڈ پیش کیا بلکہ ڈاکٹر عاصم و دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے ہیں ۔ فراہم کردہ رکارڈ کے مطابق نا صرف امریکی ڈالر باہر بھیجے گئے بلکہ بعض اوقات امریکی ڈالر کا دیگر ممالک کی کرنسیوں میں تبادلہ بھی کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ رقم حوالہ ہندی اور بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے ملک سے باہر بھیجی جاتی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.