سال 2015ء میں بھی پنجاب کے محکمہ صحت کی حالت نہ بدلی سکی

جمعرات 31 دسمبر 2015 16:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31دسمبر۔2015ء) سال 2015ء میں بھی پنجاب کے محکمہ صحت کی حالت نہ بدلی سکی،رواں مالی سالل ختم ہوگیا ہے مگر محکمہ صحت پنجاب کی حالت ذرا نہ بدلی،لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں کی وہی پرانی حالت زارہے۔

(جاری ہے)

نمونیا اورخناق کی بیماریوں نے کئی گھروں کے چراغ گل کر دییتو ڈینگی کا خطرہ بھی بدستور سر پر سوار ہے۔محکمہ صحت پنجاب نے اس سال بھی صحت کی بہتر سہولتوں کے دعوے کیے تھے مگر ڈھاک کے وہی تین پات،سارے دھرے کے دھرے رہ گئے،سرکاری اسپتالوں کی حالت زار نہ بدلی۔مفت ادویات کا ملنا تو درکنار، علاج میں بھی قدم قدم پر مشکلات، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرسز اپنیسروس ا سٹرکچر کیلئے پریشان رہیں۔

متعلقہ عنوان :