بھارتی کرکٹ میں ہونیوالی کرپشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ملوث ہو نے کا انکشاف
بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارون جیٹلی کو دہلی اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن میں ہونے والی بے ضابطگیوں، کرپشن اور جنسی طور پر ہراساں کرنے والے معا ملات کا علم تھا، جان بھوج کر تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، عام آدمی پارٹی
جمعرات 31 دسمبر 2015 19:30
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 دسمبر۔2015ء) دہلی کی حکمران جماعت عام آدمی پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اور موجودہ مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو دہلی اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن میں ہونے والی بے ضابطگیوں، کرپشن اور جنسی طور پر ہراساں کرنے والے معاملے کا علم تھا۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اس معاملے کی تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کے بی جے پی پر نئے الزامات کے بعد سیاسی ہنگامہ ہونا طے ہے۔ عام آدمی پارٹی نے دعوی کیا کہ جیٹلی کو ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن میں ہونے والی کرپشن کی معلومات تھی، وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے دھوکہ دہی اور کرپشن کیسز کو بند کرنے کے لئے دہلی کے آس وقت کے پولیس کمشنر کو خطوط بھی لکھے تھے۔(جاری ہے)
عام آدمی پارٹی کے ترجمان آشو توش نے دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی جانب سے پولیس کمشنر کو لکھا گیا خط بھی دکھایا۔
آشو توش نے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن میں ہونے والی کروڑوں کی کرپشن انکوائری میں ارون جیٹلی نے اثر انداز ہونے کے ساتھ ساتھ تحقیقات میں مداخلت کر کے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کیا، اِن خطوط کے منظر عام پر آنے کے بعد وزیر خزانہ کا اپنے عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، انہیں فوری مستعفیٰ ہو جانا چاہئے۔ واضح رہے کہ دہلی کی حکومت نے ارون جیٹلی کے دور صدارت میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن میں ہونے والی کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن پرگوپال سبرامینم کی سربراہی میں انکوائری کمیشن قائم کیا ہے، تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی اور وفاقی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے عام آدمی پارٹی کے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.