کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رجحان رہا،کے ایس ای 100 انڈیکس 8.72 پوائنٹس کی کمی سے 32816.31 پوائنٹس پر بند
جمعرات 31 دسمبر 2015 20:04
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 دسمبر۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں ملاجلا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 8.72 پوائنٹس کی کمی سے 32816.31 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں ملاجلا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 8.72 پوائنٹس کی کمی سے 32816.31 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 40.23 پوائنٹس کی مندی سے 19282.29 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دریں اثناء کے ایس ای آل شیئر انڈیکس میں 56.12 پوائنٹس کی تیزی رونماء ہوئی تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 134.68 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 7.58 پوائنٹس کے اضافہ سے 15384.98 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 104.21 پوائنٹس کی کمی سے 11939.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔(جاری ہے)
آل شیئر اسلامک انڈیکس 2.21 پوائنٹس کی مندی سے 15472.83 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 325 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 163 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 140 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 53.05 روپے کے اضافہ سے 1114.19 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح نیسلے پاکستان کے حصص کی سودے بھی 50 روپے کی تیزی سے 7800 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی یونی لیور فوڈز اور شپہائر فائبر کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 250 روپے کی مندی سے 5950 روپے اور شپہائر فائبر کے حصص کی قیمت بھی 37.05 روپے کی کمی سے 703.95 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار غریب وال سیمنٹ کے حصص میں ہوا جو 69 لاکھ 33 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 44.40 روپے سے شروع ہو کر 47.45 روپے پر بند ہوئی جبکہ پاک الیکٹرون کے 46 لاکھ 86 ہزار حصص کی قیمت 61.45 روپے سے شروع ہو کر 62.54 روپے ہو گئی۔ مجموعی طور پر 9 کروڑ 96 لاکھ 32 ہزار 990 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 5 ارب 57 کروڑ 50 لاکھ 80 ہزار 504 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 69 کھرب 30 ارب 20 کروڑ 14 لاکھ 37 ہزار 789 روپے سے کم ہو کر 69 کھرب 47 ارب 35 کروڑ 79 لاکھ 7 ہزار 967 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 125 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 3 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 1 کروڑ 26 لاکھ 26 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.