پاکستان کو پولیو فری بنانے میں ہم سب کو انفرادی ،اجتماعی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، سقراط امان رانا
گزشتہ پولیو مہم کی بہتر کارکردگی پر تمام افسران و اہلکار،تاجر،صحافی،علماء مشائخ ، سول سوسائٹی اور این جی اوز مبارکباد کی مستحق ہیں، ڈی سی او اوکاڑہ
جمعہ 1 جنوری 2016 18:45
اوکاڑہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء ) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر سقراط امان رانا نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو فری بنانے میں ہم سب کو انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہے ضلع میں گذشتہ پولیو مہم کی بہتر کارکردگی پر تمام افسران و اہلکار،تاجر،صحافی،علماء مشائخ ، سول سوسائٹی اور این جی اوز مبارک باد کے مستحق ہیں۔
اﷲ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ضلع اوکاڑہ پولیوفری ہے ہمیں پولیو کے مرض کے خاتمہ کے لئے اپنی کوششوں کو پوری لگن اورجوش سے جاری رکھنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ جس میں ای ڈی او ہیلتھ جاوید گورایہ سمیت کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی سقراط رانا نے کہا کہ پلولیو مہم کے لئے ہر محکمہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی طرز پر چیک لسٹ بنائے پولیو مہم میں عوامی شرکت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کو متحرک کرنے کے لئے اساتذہ کرام ، صحافیوں،علماء مشائخ، تاجروں،این جی او اور معاشرہ کے صاحب الرائے لوگوں کو آگے لایا جائے کیوں کہ پولیو کے تدارک کے لئے اجتماعی کاوشیں بہتر نتائج دے سکتی ہیں انہوں نے ہدایات کی کہ سکولوں میں جانے والی محکمہ صحت کی ٹیموں کے نام اور تصاویر متعلقہ سکولوں کو بھجوائی جائیں تا کہ کسی غیر متوقع صورت حال سے بچا جا سکے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.