نو منتخب رکن قومی اسمبلی جہانگیر خان ترین نے قومی اسمبلی کی رکنیت کاحلف اٹھالیا
اڑھائی سال بعد ضمنی انتخابات میں جیت سے ثابت ہو گیاعام انتخابات میں دھاندلی ہوئی، انتخابی اصلاحات میں ایسی ترامیم کرائیں جس سے انصاف میں تاخیر نہ ہو،وزیراعظم لودھراں کے عوام کیلئے اعلان کردہ اڑھائی ارب روپے جاری کریں،خطاب
جمعہ 1 جنوری 2016 20:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء ) لودھراں سے پی ٹی آئی کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی جہانگیر خان ترین نے رکن اسمبلی کا حلف اٹھا لیا۔قومی اسمبلی کے ایوان میں آمد پر چیئرمین عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر اراکین نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا۔اس موقع پرجہانگیر ترین نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہم نے ہزار بار کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی مگر کوئی نہ مانا اور اڑھائی سال بعد یہ ضمنی انتخابات میں ثابت ہو گیا۔
وزیراعظم لودھراں کے عوام کیلئے اعلان کردہ اڑھائی ارب روپے جاری کریں۔جہانگیر خان ترین لودھراں سے منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی پہنچے تو پورے ایوان کی نگاہیں ان پر ہی مرکوز تھیں۔ایوان میں آمد پر پارتی چیئرمین عمران خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے ڈیسک بجا کر انکا خیر مقدم کیا۔(جاری ہے)
حلف اٹھانے کے بعد اپنے اولین خطاب میں جہانگیر ترین نے دوہزار تیرہ کے انتخابات میں ہونے والی دھاندلیوں اور لودھراں کے عوام سے کئے گئے وعدوں پر روشنی ڈالی۔
جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ میں اڑھائی سال کی طویل جدوجہد کے بعد یہاں پہنچا ہوں۔ہم نے ہزار بار کہا تھا کہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی مگر کوئی ماننے کو تیار نہ تھا۔لودھراں میں ضمنی انتخابات ہوئے تو ہماری بات سچ ہوئی۔۔اور دھاندلی ثابت ہو گئی۔جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ میں نے ضمنی انتخابات میں چار ماہ تک انتکابی مہم چلائی۔پارٹی چیئرمین عمران خان کا بھی مشکور ہوں جنہوں ن تبدیلی کا وڑن دیا۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ الیکشن ٹریبونل کے قانون کے موجود ہے کہ وہ نوے روز میں فیصلہ دے گا مگر مجھے اڑھائی سال لگ گئے انصاف حاصل کرنے میں۔اس عرصہ میں میں نے ایک سو بتیس پیشیاں بھگتیں اور دو مرتبہ سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔۔اﷲ نے مجھے تو ہمت دے رکھی ہے کیا کسی اور کے پاس اتنے وسائل ہیں کہ وہ اتنی طویل جدوجہد کرے۔انصاف ملنے میں تاخیر انصاف نہ ملنے کے برابر ہوتی ہے۔انکا کہنا تھا کہ وہ اب کوشش کریں گے کہ انتخابی اصلاحات میں ایسی ترامیم کرائیں جس سے انصاف میں تاخیر نہ ہو۔انہوں نے وزیراعظم اور وزیرخزانہ کی توجہ لودھراں کیلئے اعلان کردہ اڑھائی ارب روپے کے پیکج کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ یہ پیسہ مجھے نہیں چاہئے۔لودھراں کے عوام کیلئے مانگ رہا ہوں کیونکہ یہ عوام کا پیسہ ہے اور اسکی ایک ایک پائی عوام پر ہی خرچ ہونی چاہئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.