کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
کے ایس ای 100 انڈیکس 412.64 پوائنٹس کے اضافہ سے 33228.95 پوائنٹس پر بند
جمعہ 1 جنوری 2016 22:29
کراچی ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 412.64 پوائنٹس کے اضافہ سے 33228..95 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 412.64 پوائنٹس کے اضافہ سے 33228.95 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 282.87 پوائنٹس کی تیزی سے 19565.16 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 258.26 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 1057.86 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 86.87 پوائنٹس کے اضافہ سے 15471.85 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 105.91 پوائنٹس کی تیزی سے 12045.26 پوائنٹس پر بند ہوا۔(جاری ہے)
آل شیئر اسلامک انڈیکس 188.26 پوائنٹس کی تیزی سے 15661.09 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 326 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 233 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 73 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 54.80 روپے کے اضافہ سے 1168.99 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح ایکسائیڈ پاکستان کے حصص کی سودے بھی 31.61 روپے کی تیزی سے 938.75 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی ویتھ پاک لمیٹڈ اور باٹا پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 110 روپے کی مندی سے 2210 روپے اور باٹا پاکستان کے حصص کی قیمت بھی104.45 روپے کی کمی سے 3165.25 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار فوجی سیمنٹ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 66 لاکھ 78 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 37.08 روپے سے شروع ہو کر 38.18 روپے پر بند ہوئی جبکہ فرسٹ داؤد بینک کے 1 کروڑ 17 لاکھ 37 ہزار شیئرز کی قیمت 1.40 روپے سے شروع ہو کر 1.59 روپے رہی۔ مجموعی طور پر 12 کروڑ 40 لاکھ 69 ہزار 810 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 6 ارب 51 کروڑ 39 لاکھ 22 ہزار 523 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 69 کھرب 47 ارب 35 کروڑ 79 لاکھ 7 ہزار 967 روپے سے بڑھ کر 70 کھرب 25 ارب 69 کروڑ 97 لاکھ 29 ہزار 830 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 140 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 45 لاکھ 62 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.