وزیر صحت خیبرپختونخوا کا ڈی ایچ کیو صوابی ہسپتال اور باچہ خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور کا دورہ
مریضوں کی عیادت کی ،طبی سہو لیات بارے معلومات حاصل کیں
ہفتہ 2 جنوری 2016 16:44
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) سینئر صوبائی وزیر برائے صحت شہرام خان ترکئی نے ہفتہ کے روز ڈی ایچ کیو صوابی ہسپتال اور باچہ خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صو ابی کا اچانک تفصیلی دورہ کیا۔
(جاری ہے)
اس موقع پر وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے مریضوں کی عیادت کی اور ان سے طبی سہو لیات کے بارے میں تفصیلات پوچھے وزیر صحت نے ایکسر ے روم ، آپریشن ٹھیٹر ، او پی ڈی ،ایمرجنسی ، میڈیکل اے اوربی وارڈ اور فی میل وارڈ کا تفصیلی دورہ کیا سیکرٹری صحت ڈاکٹر جمال ، ایڈیشنل سیکر ٹری صحت معتصم با اللہ ، اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے اہلکار بھی وزیر صحت کے ہمراہ تھے اس موقع پر وزیر صحت نے گز شتہ سال جو ایک کروڑ روپے ڈی ایچ کیو صوابی کو دیے تھے اس کی انکوائری کا بھی حکم دے دیا۔
اس فنڈ سے ہسپتال کی مر مت اور دیگر ضروری ضروریات پوری کی جا نی تھی اس موقع پر ڈی ایچ کیو صوابی کی موجودہ خستہ حال عمارت کو گرا کر ایک بہترین نئی عمارت تعمیر کر نے کا فیصلہ کیا گیا جس میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہر طرح کی طبی سہو لیا ت موجود ہوں گی وزیر صحت نے کہا کہ موجودہ سسٹم میں مریضوں کو بہترین طبی سہو لیا ت دینا نا ممکن ہے اس لیے سسٹم کی بہتری کے لیے جہاں تک ممکن ہو سہو لیات فراہم کی جائینگی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.