والڈ سٹی اتھارٹی نے شاہی قلعے میں دنیا کی سب سے بڑی پکچر وال کی ڈاکومینٹیشن اور ڈیزائن کا کام شروع کردیا
مسجد وزیر خان کی ترقی و بحالی اورشاہی قلعے کا پی سی ون حکومت پنجاب کوبھجوا دیا ہے، بوسیدہ عمارتوں کی مرمت ،بجلی کا نظام انڈر گراؤنڈ اور سیوریج سسٹم بہتر بنایا جائے گا ، ترجمان تانیہ قریشی
اتوار 3 جنوری 2016 12:26
لاہور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جنوری۔2016ء) والڈ سٹی اتھارٹی نے شاہی قلعے میں قائم دنیا کی سب سے بڑی پکچر وال کی ڈاکومینٹیشن اور ڈیزائن کیلئے کام کا آغاز کر دیا، یہ منصوبہ نارویجن حکومت اور آغا خان ٹرسٹ کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا جس کیلئے نارویجن حکومت نے 1کروڑ 10لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ والڈ سٹی اتھارٹی کی ترجمان تانیہ قریشی نے اتھارٹی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کے حوالے سے میڈیا کوبتایا کہ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری کی ہدایات کے مطابق والڈ سٹی اتھارٹی نے 2015ء میں پیکج ون مکمل کیا جس میں دہلی گیٹ سے پرانی کوتوالی تک کے علاقے کی ترقی اور بحالی کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ مسجد وزیر خان کی ترقی و بحالی کا پی سی ون بنا کر حکومت کو بھیج دیا گیا ہے جس کا تخمینہ لاگت 533لاکھ روپے کے قریب ہے جبکہ مسجد وزیر خان کی بیرونی شمالی دیوار کی بحالی کیلئے والڈ سٹی اتھارٹی نے آغا خان ٹرسٹ کے تعاون سے 3معاہدے بھی دستخط کئے ہیں جن کے تحت نارویجن حکومت نے مسجد وزیر خان کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.