پاکستان کرکٹ لیگ سے سعید اجمل کا مرجھایا ہوا کیریئر کھل سکتا ہے، مصباح الحق
اتوار 3 جنوری 2016 17:41
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 جنوری۔2016ء) : ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کرکٹ لیگ سے سعید اجمل کا مرجھایا ہوا انٹرنیشنل کیریئر کھل سکتا ہے۔مصباح نے کہاکہ یو اے ای کی کنڈیشنز سے بخوبی آگاہی آف اسپنر کو ایونٹ کا مہلک ہتھیار بناسکتی ہے، ایونٹ میں صرف 5 ٹیموں کی وجہ سے کئی باصلاحیت پلیئرز خالی ہاتھ رہ گئے۔
یونس خان اور ناصر جمشید جیسے کرکٹرز مستقبل میں موقع پاسکتے ہیں، ٹی 20 لیگز اور ٹیسٹ کرکٹ میں توازن قائم نہ ہوا تو پلیئرز کی سرخ گیند سے کھیلنے میں دلچسپی ہی نہیں رہے گی۔مصباح الحق پی ایس ایل فرنچائز اسلام آباد کے کپتان ہیں، ان کے دیرینہ دوست آف اسپنر سعید اجمل بھی اسی ٹیم کا ہی حصہ ہیں، وہ بولنگ ایکشن میں تبدیلی کی وجہ سے اپنا مہلک پن گنوا کر قومی ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں، مصباح نے کہاکہ لیگ سعید اجمل کے کیریئر کے احیاء میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.