سٹار وارز، دی فورس اویکنز‘ برطانیہ میں اپنی ریلیز کے صرف 16 دن بعد 2015 کی سب سے بڑی ہٹ فلم بن گئی
عمر جمشید پیر 4 جنوری 2016 11:00
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 جنوری۔2015ء) فلم سٹار وارز، دی فورس اویکنز‘ برطانیہ میں اپنی ریلیز کے صرف 16 دن بعد 2015 کی سب سے بڑی ہٹ فلم بن گئی ہے جس نے باکس آفس پر نو کروڑ 46 لاکھ پاوٴنڈ کا بزنس کیا ہے۔سٹار وارز نے فلم ’سپیکٹرز‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جس نے باکس آفس پر نو کروڑ 35 لاکھ پانچ پاوٴنڈ کا بزنس کیا تھا۔جے جے ابراہم کی یہ فلم برطانیہ میں 94 ملین پاوٴنڈ کا بزنس کرنے والی فلم ’ایوٹار‘ سے بھی آگے نکل گئی ہے اور برطانیہ کی تاریخ میں دوسری کامیاب ترین فلم بن گئی ہے۔
خیال رہے کہ برطانیہ کی تاریخ میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ’سکائی فال‘ ہے جس نے 2012 میں باکس آفس پر 103 ملین پاوٴنڈ کمائے تھے۔’دی فورس اویکنز‘ میں فلم کے اصل اداکار دکھائی دیتے ہے جن میں ہیرسن فورڈ، کیری فشر اور مارک ہیمل شامل ہیں۔(جاری ہے)
اس فلم نے ناظرین کو برطانوی اداکار ڈیزی ریڈلی اور جان بوایگا سے بھی متعارف کرایا ہے۔
دسمبر کے آخر میں ’سٹار وارز، دی فورس اویکنز‘، عالمی باکس آفس پر ایک بلین ڈالر کمانے والے تیز ترین فلم بھی بن گئی۔ اس فلم نے یہ کرتب بارہ دنوں میں دکھایا اور جون میں ’جوریسک ورلڈ‘ کا تیرہ دنوں میں ایک ارب ڈالر کمانے ریکارڈ توڑ دیا۔لیکن ’جوریسک ورلڈ‘ نے اتنے ہی دنوں میں چین میں بھی بہت کاروبار کیا تھا جبکہ جب یہ اعداد و شمار جمع کیے جا رہے تھے، ’سٹار وارز دی فورس اویکنز‘ کی چین میں نمائش شروع نہیں ہوئی تھی۔تاہم اس فلم کے کاروباری لحاظ سے مزید آگے جانے اور ان دو بڑی فلموں کو پیچھے چھوڑنے میں ابھی وقت چاہیے جنھوں نے دنیا بھر میں دو ارب ڈالر کمائے تھے۔ ان میں 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹائیٹینِک‘ ہے جس نے دو ارب 18 کروڑ ڈالر کمائے تھے اور دوسری فلم 2009 میں بننے والی ’ایوٹار‘ ہے جس نے عالمی سطح پر دو ارب 78 کروڑ ڈالر کا بزنس کیا تھا۔ان دونوں فلموں کے ہدایت کار جیمز کیمرون ہیں اور یہ دونوں فلمیں بھی ’دی فورس ایوکنز‘ کی طرح کرسمس سے کچھ پہلے نمائش کی لیے پیش کی گئی تھیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.