بیٹا مرنے سے پہلے کچھ کھا لو ، بھارتی میڈیا نے پاکستان مخالف ایک اور کھوکھلا محاذ کھول دیا
سمیرا فقیرحسین پیر 4 جنوری 2016 12:12
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جنوری 2016 ء) : بھارت، پاکستان کے خلاف اپنی روایتی ہٹ دھرمی اور الزام تراشی کے لیے جانا جاتا ہے جب کہ بھارت کی جانب سے اکثر ہی پاکستان پر کھوکھلے الزامات بھی عائد کیے جاتے رہے ہیں۔ حال ہی میں بھارتی پنجاب کے ضلع پٹھان کوٹ میں ائیر بیس پر ہوئے حملے کا الزام بھی بھارتی میڈیا اور بھارتی حکام نے پاکستان ہی پر عائد کر کے اپنی روایتی الزام تراشی کو برقرار رکھا۔
لیکن اس الزام کو ثابت کرنے کے لیے بھارتی میڈیا نے انتہائی بھوندا طریقہ اپنایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایجنسیز نے ائیر بیس حملہ آوروں میں شامل ایک دہشت گرد کی کال ٹریس کی جس میں دہشت گرد نے حملے سے قبل پاکستان میں مقیم اپنی والدہ سے فون پر بات کی اور والدہ نے کہا کہ ”بیٹا مرنے سے پہلے کچھ کھا لو“ ۔(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے اس نئے اور مضحکہ خیز انکشاف نے ایک مرتبہ پھر پوری دنیا کو بھارت کی جگ ہنسائی کا موقع دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے کے بعد ڈھکے چھپے الفاظ میں کہا تھا کہ ہم پاکستان سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں البتہ اگر کوئی دہشت گردی کی کارروائی کی گئی تو بھارت اس کا بھر پور جواب دے گا ۔ جس کے بعد بھارتی میڈیا دہشت گردوں کو پاکستانی ثابت کرنے میں لگ گیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.