ائیر وائس مارشل فاروق حبیب کو ائیر مارشل اور ائیر کموڈو ر محمدخالد دبیر کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دیدی گئی
پیر 4 جنوری 2016 12:31
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) حکومت پاکستان نے ائیر وائس مارشل فاروق حبیب کو ائیر مارشل اور ائیر کموڈو ر محمد خالد دبیر کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی۔ائیر مارشل فاروق حبیب نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں جون1982 میں کمیشن حاصل کیا۔اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن اورآپریشنل ائیر بیس کی کمانڈکی۔
آپ کمانڈنٹ ائیر وار کالج( فیصل )بھی تعینات رہے۔ آپ ڈیپیوٹیشن پر سعودی عرب میں بھی خدمات ادا کر چکے ہیں۔ آپ ائیر ہیڈکوارٹرز میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز اور اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (سیفٹی) کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ آج کل آپ ائیر ہیڈکوارٹرز میں بطور ڈپٹی چیف آف ائیرسٹاف (ٹریننگ) خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔(جاری ہے)
آپ ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسڑکٹر اور کمبیٹ کمانڈر سکول،ائیر وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔
آپ نے سٹریٹیجک سٹڈیز اور ڈیفنس اینڈ سٹر یٹیجک سٹڈیز میں ماسٹر ڈگریاں حاصل کی۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ائیر وائس مارشل محمد خالد دبیر نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں میں نومبر1985 میں کمیشن حاصل کیا۔ آپ ایک تربیت یافتہ فلائنگ انسٹرکٹر ہیں۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر سکواڈرن اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔ آپ ائیر ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر جی ڈی گروپ اور اسسٹنٹ چیف آف ائیرسٹاف (پرسنل آفیسرز)کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ نے ائیر چیف کے سیکرٹری اور ڈیپیوٹیشن پرسعودی عرب میں بھی اپنی خدمات سر انجام دیں۔ آپ کمبیٹ کمانڈر سکول،ائیر وار کالج، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور آرمڈ فورسز سٹاف کالج ملائیشیا سے فارغ التحصیل ہیں۔ آپ نے سٹریٹیجک سٹڈیز میں ماسٹر ڈگری اور سٹریٹیجک اینڈ ڈیفنس سٹڈیز میں ڈپلومہ حاصل کیا۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پرتمغہء امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.