مٹھی کے سول ہسپتال میں غذائیت کی کمی اور بیماریوں کے باعث تین بچے انتقال کرگئے 4 روز میں مرنیوالے بچوں کی تعداد 8 ہوگئی
عمر جمشید پیر 4 جنوری 2016 13:20
مٹھی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 جنوری۔2015ء)مٹھی کے سول ہسپتال میں غذائیت کی کمی اور بیماریوں کے باعث تین بچے انتقال کرگئے 4 روز میں مرنیوالے بچوں کی تعداد 8 ہوگئی۔تھر کے صحرا میں خوراک کی کمی کا عفریت سال 2015 میں بھی 376 معصوم بچوں کی جانیں نگل گیا ، ضلع بھر میں صحت کی سہولیات کے فقدان نے 218 دیگر مریضوں کی جان بھی لے لی۔ تمام تردعوؤں کے باوجود حکومت سندھ تھری عوام کوصحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔
سول ہسپتال مٹھی سمیت صحرائے تھر کے سرکاری ہسپتالوں میں غذائیت کی کمی اور اس سے متعلقہ امراض کے نتیجے میں ہونے والی اموات کا سلسلہ سال2015میں بھی نہ رْک سکا ، ضلع بھرمیں پانچ سال سے کم عمربچوں کی اموات کی تعداد 376 ہوگئی جبکہ 218 دیگرمریض بھی ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان کی بھینٹ چڑھ گئے۔(جاری ہے)
محکمہ صحت تھر پارکر کے مطابق سول ہسپتال مٹھی میں گریڈ 17سے19کے ڈاکٹروں کی 24اورضلع بھر میں 298ا?سامیاں خالی ہیں۔
مٹھی کا سول ہسپتال 174بیڈز پر مشتمل ہے مگر اسے بجٹ صرف 74بیڈ کا مل رہا ہے جبکہ 215ڈسپنسریوں میں سے تین ہزار روپے کی اوسط سے صرف 30ڈسپنسریوں کو بجٹ مل رہا ہے ،وزیراعلی سندھ نے گزشتہ برس سول ہسپتال کا بجٹ دو کروڑروپے ماہانہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن تاحال بات اعلان سے آگے نہ بڑھ سکی۔وزیر اعظم میاں نواز شریف سے لیکر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری، شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری اور سندھ حکومت کے وزراء کی فوج نے اپنے دوروں کے دوران تھر اور تھری عوام کی قسمت بدلنے کے بڑے بڑے دعوے کیے مگر نہ تو علاقہ مکینوں کی حالت بدلی اور نہ ہی مرنے والوں کی تعداد میں کوئی کمی آ سکی۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.