مقبوضہ بیت المقدس ،یہودی شرپسندوں نے فلسطینیوں کی 8 گاڑیاں نذر آتش کردیں
پیر 4 جنوری 2016 13:26
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کی الثوری کالونی میں یہودی شرپسندوں نے رات کی تاریکی میں گھروں کے باہر کھڑی 8فلسطینی کاورں کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
(جاری ہے)
اسرائیلی ریڈیو کے مطابق نامعلوم یہودی شرپسندوں نے سات فلسطینی گاڑیاں الثوری کالونی میں جبکہ ایک گاڑی ایک دوسرے مقام پر پٹرول چھڑک کر نذر آتش کی گئی۔
ریڈیو رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم کسی مشتبہ یہودی آباد کار کو حراست میں نہیں لیا جا سکا ہے۔ریڈیو رپورٹ کے مطابق کاروں کو نذر آتش کرنے میں ملوث افراد کی نشاندہی نہیں کی جاسکی ہے تاہم ماضی کے واقعات کے تناظر میں اس کارروائی میں بھی یہودیوں ہی کا ہاتھ بتایا جاتا ہے جو ماضی میں فلسطینیوں کی املاک پر اسی نوعیت کے حملے کرتے رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
-
رفح پر حملے سے قبل مذاکرات کا آخری موقع ہے، اسرائیل
-
امریکہ دوٹوک موقف اپنا کر اسرائیل کو رفح پرحملے سے روکے، گوتیرس
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
-
ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر
-
بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار
-
بادشاہ چارلس آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات انجام دیں گے
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.