پٹھان کوٹ حملہ،پاک بھارت خارجہ سیکرٹریوں کے مذاکرات منسوخ ہونے کا امکان،بھارتی میڈیا کا دعویٰ
پیر 4 جنوری 2016 16:37
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پٹھان کوٹ اےئربیس پر حملے کے بعد بھارت نے اگلے ہفتے اسلام آباد میں ہونے والے پاک بھارت خارجہ سیکرٹریوں کے مذاکرات منسوخ کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔پیر کو بھارتی این ڈی ٹی وی چینل نے اعلیٰ حکومتی ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی حکومت پٹھان کوٹ اےئربیس پرحملے کے بعد پاک بھارت خارجہ سیکرٹریوں کے مذاکرات منسوخ کرنے پر غور کررہی ہے۔
پاکستان اور بھارت کے خارجہ سیکرٹریوں کے درمیان14اور15جنوری کے دوران ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیر پٹھان کوٹ اےئربیس پر حملے کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنے کیلئے پہلے ملاقات کریں گے،اس بارے میں حتمی فیصلہ اگلے چند دنوں میں کرلیا جائیگا۔(جاری ہے)
پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کو دونوں ممالک کے وزراء اعظم کی جانب سے دہشت گردی کے حوالے سے بات چیت جبکہ خارجہ سیکٹریوں کو جامع مذاکرات کے حوالے سے روڈمیپ تیارکرنے کا مینڈیٹ دیاگیاہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندرمودی نے گزشتہ رات اعلیٰ حکام کے ایک اجلاس کی صدارت کی، جس میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اورخارجہ سیکرٹری ایس جے شنکر بھی شامل تھے،اجلاس میں پٹھان کوٹ اےئر بیس پر حملے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں ، وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
حکومت عوام کو پیپلز بس سروس کی صورت میں جدید، موثر، محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے اپنے عزم کو پورا کررہی ہے۔وزیراعلی سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.