پی سی بی کا یاسر شاہ کی معطلی کے خلاف آئی سی سی اپیل کرنے کا فیصلہ
پی سی بی کو موصول ہونے والی یاسر شاہ کی مفصل ڈوپ ٹیسٹ رپورٹ کے بعد ان پرعالمی کرکٹ کے دروازے 2 سال کے لئے بند ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا
پیر 4 جنوری 2016 18:44
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر یاسر شاہ کی معطلی کے خلاف اپیل کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی حکام نے یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ میں بی سیمپل نہ دینے اور معطلی کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ آئی سی سی رپورٹ کی روشنی میں کیا ہے، پی سی بی کو موصول ہونے والی یاسر شاہ کی مفصل ڈوپ ٹیسٹ رپورٹ کے بعد ان پرعالمی کرکٹ کے دروازے 2 سال کے لئے بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔
پی سی بی حکام کے مطابق یاسر شاہ کے کیس میں جو معلومات چاہئیں تھیں وہ آئی سی سی نے فراہم کر دیں ہیں اور اب تمام چیزوں کا جائزہ لے کر مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا تاہم اس کیس میں بی سیمپل نہ دینے اور معطلی کے خلاف اپیل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔(جاری ہے)
پی سی بی کے پاس اپیل کرنے کیلئے مزید سات دن باقی ہیں اور اس دوران تمام قانونی ماہرین سے مشاورت کے ساتھ کیس تیار کر کے آئی سی سی میں اپیل دائر کی جائے گی۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اگر کسی کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ جائے تو اس کے بعد صرف دو آپشنز ہوتی ہیں جن میں سے ایک بی سیمپل کیلئے جانا ہے یعنی جس کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہو اس کا ایک اور ٹیسٹ ہوتا ہے لیکن ایسا کرنے پر اگر نتائج مثبت ہوں تو کھلاڑی کو زیادہ سزا ملنے کے امکانات ہوتے ہیں۔ چونکہ یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ میں مقدار کم ہے اس لئے پی سی بی نے اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یاسر شاہ کو اگر سزا بھی ملے تو وہ کم دورانیے کی ہو اور وہ جلد از جلد قومی ٹیم کا حصہ بن سکیں۔ دوسری جانب پی سی بی کو موصول ہونے والی یاسر شاہ کی مفصل ڈوپ ٹیسٹ رپورٹ کے بعد ان پرعالمی کرکٹ کے دروازے 2 سال کے لئے بند ہونے کا خدشہ ہے جب کہ آئی سی سی نے پہلے ہی انہیں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنیپر کرکٹ کھیلنے سے روک دیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.