ملک میں یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

منگل 5 جنوری 2016 12:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جنوری۔2016ء) ملک میں یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔ موجودہ نصاب آئین کے آرٹیکل 2a ، 14 ، 25 ، 25a کے متصادم ہے ۔

(جاری ہے)

کوکب اقبال ایڈووکیٹ نے منگل کے روز آئین کے آرٹیکل (3)184 کے تحت ایک آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی ہے جس میں انہوں نے سیکرٹری کابینہ، ڈویژن ،سیکرٹری کیڈ اور چاروں سیکرٹری تعلیم کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کیا جائے اور یہ نصاب اور نظام تعلیم اردو زبان میں ہونا چاہئے۔

اسلامی اقدار نظریہ پاکستان سمیت تمام پہلوؤں کا تحفظ بھی ہونا چاہئے ۔موجودہ نصاب تعلیم عوام کے بنیادی حقوق کے خلاف ہے ۔ انہوں نے درخواست میں مزید کہا ہے کہ موجودہ نصاب میں خالد بن ولید ، محمد بن قاسم ٹیپو سلطان ، کے مضامین علامہ اقبال کی شاعری اور قائد کی تقاریر کو بھی نکال دیا گیا ہے ۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کا حکم دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :