متوازن غذا بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات کو کم کر دیتی ہے

منگل 5 جنوری 2016 13:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء/شنہوا)متواز ن غذا انسانی جلد کو صحت مند اور خوبصورت رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ، جلد کی بیماریوں اور دیگر تکالیف سے محفوظ رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

غذائی ماہرین کے مطابق وٹامن سے بھرپور خوراک جہاں جلد کی بہتر نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہے وہاں بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات کو بھی کم کرنے میں مدد دیتی ہے ، پھلوں اور سبزیوں میں ایسے غذائی عناصر پائے جاتے ہیں جو جلد کو جھریوں سے محفوظ بنانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں ، یہ عناصر آڑو گاجر ، مغز یات اور مچھلی کے گوشت میں بکثرت پائے جاتے ہیں ، پانی کا ضرورت کے مطابق استعمال جسم کو زہریلے مواد سے پاک کرنے میں مدد دیتا ہے ،ماہرین نے چینی کے زیادہ استعمال سے پر ہیز کامشورہ بھی دیا ہے ۔