رکشہ چلانے والے کے بیٹے نے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی سکور بنا ڈالا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 5 جنوری 2016 14:14

رکشہ چلانے والے کے بیٹے نے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی سکور بنا ..

ممبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار5جنوری- 2016ء) ممبئی سے تعلق رکھنے والے 15سالہ بلے باز نے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی سکور بنا ڈالا ہے ۔ پرانوو دھناوید نے انڈر 16انٹر سکو ل ایونٹ میں کے سی گاندھی ہائی سکول کی جانب سے کھیلتے ہوئے آریا گورو کل سکول کے خلاف محض 323گیندوں پر 1000رنز سکور کیے ،395منٹ پر مشتمل اس اننگز میں 129چوکے اور 59چھکے شامل تھے۔

کے سی گاندھی سکول نے 3وکٹوں پر 1465رنز کے سکور پر اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کیا اور دھناوید اس وقت 1009کے سکور پر ناٹ آؤٹ تھے، اس سے قبل کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیم سکور آسٹریلیوی ڈومیسٹک ٹیم وکٹوریا کے پاس تھا جنہوں نے 1926ء میں نیو ساؤتھ ویلز کے خلاف 1107رنز بنائے تھے ۔اس سے قبل کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کا اعزاز اے جے کولنز کے پاس تھا جنہوں نے 1899ء میں 13 سال کی عمر میں کلارک ہاؤس کی جانب سے نارتھ ٹاؤن ہاؤس کے خلاف 628رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی ۔

(جاری ہے)

رکشہ چلانے والے کے بیٹے نے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی سکور بنا ..

متعلقہ عنوان :