ایران سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے، ایران کی دہشتگردوں کی حمایت لمحہ فکریہ ہے‘ اہل حدیث جماعتوں کا مشترکہ اجلاس 10جنوری بروز اتوار کو جامع دارالقدس چوک دالگراں میں منعقد ہو گا‘ سعودی عرب پاکستان سمیت عالم اسلام کا محسن ملک ہے اور دین کی ترویج کیلئے سعودی عرب کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا
حافظ عبدالغفار روپڑی کی حافظ عبدالوحید روپڑی، مولانا شکیل الرحمن ناصر، مولانا بشیر سلفی و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس
منگل 5 جنوری 2016 17:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) جماعت اہل حدیث نے ایران میں سعودی سفارتخانے کو نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے۔ ایران کا دہشتگردی میں ملوث افراد کی حمایت کرنا لمحہ فکریہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے گذشتہ روز جامعہ دارالقدس چوک دالگراں لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پرمولانا شکیل الرحمن ناصر، شاہد محمود جانباز، عبدالوحید شاہد، مولانا بشیر سلفی اور مولانا قاری فیاض بھی موجود تھے۔ حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا کہ ایران دہشتگردی کے حوالے سے اپنی دوغلی پالیسی پر نظر ثانی کرے اور سعودیہ سمیت دیگر عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں جب جماعت اسلامی کے بے گناہ رہنماؤں کو تختۂ دار پر لٹکا دیا گیا تب ایران کیوں خاموش تماشائی بنا رہا جبکہ ان کا دہشت گردی کے ساتھ دور دور تک کوئی تعلق بھی نہیں تھا۔
ایران ایک طرف پاکستان سمیت دیگر ممالک میں ہونیوالی دہشتگردی کی مذمت اور دہشتگردوں کو سزا دینے کا خواہاں ہے اور دوسری طرف سعودی عرب میں دہشتگردوں کو سزا دینے کی مخالف کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام اہل حدیث جماعتوں کا مشترکہ اجلاس 10جنوری بروز اتوار کو جامع دارالقدس چوک دالگراں میں منعقد ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران ، سعودی عرب تعلقات کی بحالی کیلئے سعودیہ کا موقف بالکل درست اور جماعت اہل حدیث اس کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شکیل الرحمن ناصر نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث افراد کو سعودی عدالت نے سزا دی ہے اور ہر ملک کی عدالت کا فیصلہ قابل احترام ہوتا ہے۔ دوسرے ممالک پر عدالتی فیصلوں کا احترام لازم ہے۔ سعودی عرب پاکستان سمیت عالم اسلام کا محسن ملک ہے اور دین کی ترویج کیلئے سعودی عرب کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ایران کی جانب سے دھمکیاں اور سعودی سفارتخانہ نذر آتش کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔ ایران عربی ممالک میں فرقہ وارایت ہوا دے رہا ہے جو عالم اسلام کیلئے پریشان کن حالات کا باعث ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.