’’وزیراعلیٰ خود روزگار سکیم‘‘بے سہاروں کا سہارابن گئی
شاندار پروگرام پر وزیراعلیٰ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،بلاسود قرض حاصل کرنے والوں کا اظہار خیال
منگل 5 جنوری 2016 20:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء)بادشاہی مسجد میں وزیراعلیٰ خو د روزگار سکیم کے حوالے سے بلاسود قرضوں کی فراہمی کی تقریب کے دوران سکیم سے مستفید ہونے والے مرد و خواتین نے خود روزگار سکیم پر شہبازشریف کوزبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ۔ غریب خاتون صفیہ بی بی نے تقریب میں اپنی داستان سناتے ہوئے کہاکہ بلاسود قرض نے میری زندگی بدل دی ہے اور آج میں برے حالات سے نکل کر اپنے پاؤں پر کھڑی ہوچکی ہوں۔
میرے بچے بھی عزت کی زندگی بسر کررہے ہیں اوریہ سب بلاسود قرض کی فراہمی کی بدولت ہوا۔میں سمجھتی ہوں کہ وزیراعلیٰ خود روزگار سکیم بے سہاروں کیلئے سہارا ہے اور اس پر وزیراعلیٰ شہبازشریف مبارکباد کے مستحق ہے جن کا دل غریبوں کے ساتھ دھڑکتا ہے ۔(جاری ہے)
میں وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی شکر گزار ہوں جنہوں نے بلا سود قرضوں کی فراہمی کی سکیم شروع کی اورہم جیسے بے سہاروں کو سہارا دیا۔
قرض حسنہ حاصل کرنے والے رمضان نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی بلاسود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام کے باعث میں آج باعزت روزگار کمانے کے قابل ہوا ہوں اور اﷲ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہم عزت کی زندگی جی رہے ہیں ۔’’وزیراعلیٰ خود روزگار سکیم‘‘ شروع کرنے پر شہباز شریف مبارکباد کے مستحق ہیں۔اﷲ تعالیٰ انہیں ایسے فلاحی پروگرام شروع کرنے کی مزید ہمت دے۔تقریب میں موجود دیگرمرد و خواتین نے بھی خود روزگار سکیم کو بے روزگار ی اورغربت کے خاتمے کا شاندار پروگرام قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے ہی غریبوں کا درد محسوس کیا ہے اوربلاشبہ یہ پروگرام لاکھوں افراد کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں مددگار ثابت ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی جانب سے اس پروگرام کیلئے اربوں روپے مزید فراہم کرنے کا اعلان خوش آئندہے جس سے مزید لاکھوں گھرانے مستفید ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.