سینیٹر سراج الحق سے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں وفد کی ملاقات،اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر تحفظات سے آگاہ کیا
اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کے حوالے حکومت طے شدہ معاملات سے ہٹ رہی ہے ، وہ اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کررہی ، نواز شریف کسی ایک صوبے نہیں بلکہ پورے ملک کے وزیر اعظم بنیں، اقتصادی راہداری کا فائدہ کسی ایک صوبے کو دینا اور دیگر صوبوں کو اس سے محروم رکھنا افسوس ناک بات ہے، امیر جماعتِ اسلامی کی وفد سے گفتگو
منگل 5 جنوری 2016 20:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے اسلام آباد میں امیر جماعتِ اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی اور اُنہیں چائنہ ، پاکستان اکنامک کوریڈور کے مغربی روٹ کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کے حوالے حکومت طے شدہ معاملات سے ہٹ رہی ہے۔
حکومت نے اس حوالے سے جو وعدے اور یقین دہانیاں کرائی تھیں، وہ اب ان کی پاسداری نہیں کررہی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف کسی ایک صوبے نہیں بلکہ پورے ملک کے وزیر اعظم بنیں، اقتصادی راہداری کا فائدہ کسی ایک صوبے کو دینا اور دیگر صوبوں کو اس سے محروم رکھنا افسوس ناک بات ہے۔(جاری ہے)
اس سے صوبوں کے اندر عدم اعتماد اور احساسِ محرومی میں اضافہ ہوگا۔
وفاق کو چاہیے کہ وہ تمام صوبوں کو یکساں مراعات دے۔ سینیٹر سراج الحق نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم نے بلوچستان میں اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کے نام پر جس حصے کا افتتاح کیا تھا، بعد میں پتہ چلا کہ وہ این ایچ اے کا ہی کوئی پرانا منصوبہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اکنامک کوریڈور پورے پاکستان کا منصوبہ ہے جو کاشغر سے لیکر گوادر تک کے علاقے پر محیط ہے، اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ پنجاب کے ساتھ ساتھ دیگر چھوٹے صوبوں کو بھی اس سے استفادے کی سہولت فراہم کرے ،ا ور اس حوالے سے حکومت نے جو پے درپے اعلانات کیے ہیں، اور تمام جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر جو یقین دہانیاں کرائی تھیں، انہیں پورا کیا جائے اور چھوٹے صوبوں کے تحفظات کو سنجیدگی سے لیا جائے اور واضح طور پر CPEC کے مغربی روٹ کا نقشہ سامنے لایا جائے تاکہ چھوٹے صوبے اس حوالے سے مطمئن ہوسکیں۔ یہ ایک قومی مسئلہ ہے اس لیے اس حوالے سے جو کچھ بھی طے کیا جائے، وہ شفاف انداز میں ہو۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ چونکہ اکنامک کوریڈور پورے ملک پر محیط ایک قومی منصوبہ ہے، اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم اپنے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے کاشغر تا گوادر تک جانے والے اس روٹ سے پنجاب کی طرح دیگر صوبوں کو مستفید ہونے کا موقع فراہم کریں اور دیگر صوبوں سے صرف سڑک نہ گزاری جائے بلکہ پوری اقتصادی راہداری، جس میں صنعتی زونز، بجلی کے پیداواری منصوبے، تجارتی مراکز وغیرہ بھی وہاں تعمیر کیے جائیں، تاکہ چھوٹے صوبوں کا احساسِ محرومی ختم ہو اور انہیں بھی اس منصوبے سے مستفید ہونے کا پورا پورا موقع میسر آسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.