وزیراعلیٰ سندھ کی صوبائی وزراء نثار کھوڑو، سہیل انور سیال اور پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں شہدائے کے مزاروں پر حاضری

وفاق سے ہمارا کوئی تنازعہ نہیں ہے، سندھ میں ڈھائی سالوں سے آپریشن چل رہا ہے، میڈیا سے بات چیت

منگل 5 جنوری 2016 22:57

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو، وزیر داخلہ سندھ سہیل انور اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ گڑھی خدابخش بھٹو پہنچ کر شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو سمیت دیگر شہدائے کے مزاروں پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ کالاباغ ڈیم سیاسی اشو ہے جسے تین صوبے پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے پانی، گیس رائلٹی اور این ایف سی کے تحت پیسوں کا اشو ہے جو ہم کونسل آف کامن انٹریسٹ (سی سی آئی) میں اٹھائیں گے جسے کبھی تسلیم کیا جاتا ہے تو کبھی متلوی کیا جتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 8، 9 ماہ میں کونسل آف کامن انٹریسٹ (سی سی آئی) کا اجلاس نہیں ہوا ہے جس کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شکارپور سانحے کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جس کا کریڈٹ سندھ پولیس کو جاتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ جیکب آباد سانحے کے ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن کے مقدمات فوجی عدالت میں بھیجیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رینجرز کو کراچی کے لیے مینڈیٹ ملا ہے لیکن ضرورت پڑنے پر سندھ میں انہیں کہیں بھی بھیجا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاق سے ہمارا کوئی تنازعہ نہیں ہے، سندھ میں ڈھائی سالوں سے آپریشن چل رہا ہے جس میں وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی کوششیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب سندھ میں امن امان کی صورتحال 80 فیصد بہتر ہے۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ نے پیپلز ڈاکٹرس فورم کی جانب سے منعقدہ آنکھوں کی مفت طبی کیمپ کا افتتاح کیا۔ واضع رہے کہ اس مفت طبی کیمپ میں 114 مریضوں کے آپریشن کیے گئے جبکہ 1100 سے زائد مریضوں کو او پی ڈی میں ٹریٹ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :