سنجے دت کی ممبئی دھماکوں کے کیس میں سزا میں کمی27فروری کو رہا کردیا جائے گا:بھارتی ذرائع ابلاغ
عمر جمشید بدھ 6 جنوری 2016 14:41
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 06 جنوری۔2015ء) بھارتی فلمی صنعت کے معروف اداکار سنجے دت کی ممبئی دھماکوں کے کیس میں سزا کم کر دی گئی جس کے بعد انہیں 27 فروری کو رہا کر دیا جائے گا۔سنجے دت کو مارچ 1993 میں ممبئی میں ہونے والے دھماکوں کے الزام میں گرفتار کیا گیاتھا ، اس دوران وہ کئی بار پے رول پر جیل سے باہر بھی آئے۔
(جاری ہے)
1996میں گرفتاری کے بعد ضمانت سے قبل سنجے دت نے 18ماہ جیل میں گزارے، 2013میں سنجے دت کو پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی اور42ماہ کی باقی رہ جانے والی سزا پوری کرنے کیلئے انہیں یروادا سینٹرل جیل پونے منتقل کردیا گیا۔
سنجے دت کی سزا اکتوبر2016میں پوری ہونا تھی لیکن ان کے اچھے برتاؤ کے باعث سزا میں کمی کرکے انہیں 27 فروری کو رہا کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ 12مارچ 1993 کو ممبئی کے مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے ہونے والے 13 بم دھماکوں میں 250سے زائد افراد ہلاک اور 700زخمی ہوئے تھے۔ جانی نقصان کے حوالے سے ان دھماکوں کو بھارت کی تاریخ کا منظم ترین دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا جاتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
-
پاکستان کے نامورصداکار، اداکاراورشاعرطارق عزیز کا یوم پیدائش (کل) منایا جائیگا
-
معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر کا اپنا ڈیبیو البم جاری کرنے کا اعلان
-
’’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘‘کا روشن سنگھ سوڈھی لاپتہ،شکایت درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.