ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں کمی کے لئے درخواست پر وفاقی حکومت کو 8جنوری کے لئے دوبارہ نوٹس جاری
بدھ 6 جنوری 2016 18:30
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 06 جنوری۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں کمی کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو 8جنوری کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عا ئشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حکومت کے پاس ایل پی جی گیس کی قیمتوں کے تعین کا کوئی اختیار نہیں قوانین کی رو سے ایل پی جی گیس کی قیمتوں کا تعین کرنا مشترکہ مفادات کونسل کی ذمہ داری ہے۔
حکو مت قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ازخود ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں غیر قانونی طور پر مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت حکومتی اقدام کو کالعدم قرار دے۔ دوران سماعت وفاقی حکومت کے سرکاری وکیل نے عدالت سے ایل پی جی گیس کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے پالیسی کے متعلق تفصیلی جواب داخل کرنے کی مہلت طلب کی جس پر عدالت نے وفاقی حکومت کو آٹھ جنوری کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.