خیبر پختونخوا میں 1800بلدیاتی نمائندوں کا مطالبات کی منظوری کیلئے صوبہ بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
وزیر بلدیات سمیت دیگر صوبائی وزراء کے دعوے سراسرجھوٹ ہیں، منتخب ناظمین،نائبین و کونسلرز جائز اختیارات کے علاوہ اپنے لیے کچھ بھی نہیں مانگ رہے،ویلج و نیبرہڈکونسلزایسوسی ایشن کے صدر ملک فیصل اقبال اور دیگر کی پریس کانفرنس
بدھ 6 جنوری 2016 21:55
ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء)ویلج ونیبرہڈکونسلزکواختیارات کی عدم منتقلی اورصوبائی وزیربلدیات و دیگروزراء کے زمینی حقائق کے برعکس دعوؤں کے خلاف 1800ناظمین،نائبین اورکونسلرزبپھرگئے،اختیارات کی منتقلی سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے صوبہ بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان،جائز حقوق نہ ملنے پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ اوربنی گالامیں دھرنے کی دھمکی دیدی ۔
ویلج و نیبرہڈکونسلزایسوسی ایشن کے صدر ملک فیصل اقبال نے گذشتہ روز ٹی ایم اے ہال میں منتخب ناظمین عبد الوحید خان،عمر خان،قاضی اورنگزیب،عظیم خان،ملک اکرام اﷲ،سفیراحمداعوان،فیصل خان ترک،اسلم خان گنجیاں،بشارت خان تنولی اوردیگرکے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران بتایا کہ صوبے کے دیگر ہزاروں ناظمین و کونسلرزکی طرح اختیارات و جائز حقوق نہ ملنے پر ہری پور سے تعلق رکھنے والے 1800نومنتخب ناظمین ،ناظمین اورکونسلزبھی سخت مشتعل ہیں جنھوں نے گذشتہ روز صوبائی وزیر بلدیات عنایت اﷲ خان سے بھی ملاقات کی مگرمتاثرہ ناظمین کے مطابق وزیرموصوف کارویہ نہایت متکبرانہ تھاجس سے ضلع بھر کے بلدیاتی نمائندوں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.