ہمایوں سعید کے 2016 کیلئے بڑے پروجیکٹس
جمعرات 7 جنوری 2016 13:12
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء)سال 2015 بلاشبہ ہمایوں سعید کیلئے ایک شاندار سال تھا، اس نے دو بڑی بلاک بسٹرز “بن روئے” اور “جوانی پھر نہیں آنی” کے ساتھ اپنی بے مثال فنکارانہ صلاحیت باکس آفس پر منوائی تاہم 2016 کیلئے اس فنکار کے مزید بڑے ادارے ہیں اگرچہ اہم ٹیلی ویڑن سیریلز اور فلموں کی پڑوڈکشن نے پچھلے کچھ مہینوں میں اس کو بہت مصروف رکھا ہے مگر اب ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ وہ اپنا زیادہ وقت اداکاری کے لئے وقف کرے گا،2016 میں یکے بعد دیگرے بہت سے پروجیکٹس کیلئے اسکا کیلنڈر پہلے ہی سے طے ہوچکا ہے۔
چوبیس گھنٹے کام کرکے اپنی ٹیلی ویژن واپسی کی سیریل “دل لگی” کی عکس بندی سمیٹنے کے بعد ہمایوں سعید نے اپنی آنے والی فلم جو کہ اس کے پروڈکشن ہاوٴس “سکس سیگما پلس” ہی سے پیش کی جائیگی، ہمایوں سعید فلم لوکیشن کی تلاش کے سلسلے میں آج کل یورپ میں ہیں، اس کے ساتھ فلم کے ڈائریکٹر ندیم بیگ اور رائٹر خلیل الرحمٰن ہیں ، فلم کی کاسٹ اور نام جلد ہی منظر عام پر آجائینگے جبکہ اس کی عکس بندی فروری سے شروع ہونے کی توقع ہے۔(جاری ہے)
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سعودی دستاویزی فلم ’’ہوریزن‘‘نے بین الاقوامی تخلیقی ایوارڈ جیت لیا
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.