زمین کے تنازعہ پر سانگلہ ہل سے اغوا ہونیوالے 40سالہ شخص زخمی حالت میں لاہور سے برآمد
ذیشان حیدر جمعرات 7 جنوری 2016 18:37
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 07 جنوری۔2015ء) سانگلہ ہل سے مبینہ طور پر اغوا ہونیوالے 40سالہ شخص زخمی حالت میں لاہور سے برآمد ،علی عادل کا الزام ہے کہ مخالفین نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تانبے کے تاروں سے ہونٹ سی دئیے ہیں۔پولیس نے زخمی شخص کا بیان قلمبند کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ننکانہ صاحب کے نواحی علاقے سانگلہ ہل سے تعلق رکھنے والے علی عادل کو ریسکیو ٹیموں نے میو ہسپتال پہنچایا تواس کے ہونٹ تانبے کے تاروں سے سیئے گئے تھے۔
علی عادل کا الزام ہے اسے مخالفین نے اغوا کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر ہونٹ سی کے نیلا گنبد کے قریب پھینک دیا،علی عادل کی اہلیہ رابعہ کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے شوہر کے اغوا کا 3 جنوری کو مقدمہ درج کرایا تھا۔(جاری ہے)
مقدمے میں تین افراد عزیز ، سعید اور تنویر کو نامزد کیا گیا تھا مگر پولیس نے کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر سانگلہ ہل پولیس بھی ہسپتال پہنچ گئی۔
تھانہ سٹی سانگلہ ہل کے مطابق علی عادل کی اہلیہ کی درخواست پر مقدمہ درج ہو گیا ہے ‘سانگلہ ہل پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کورحیم منشیات ہسپتال سے زمین کے تنازعہ پر گن پوائنٹ پر اغوا ء کیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ٹی سی ایس کے ذریعے یو ایس بی بھیج دی۔ ملزم ہی بے بس شہری کو لاہور کے میو ہسپتال کے باہر پھینک گئے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.