لندن سے محمد انور نے عمران فاروق کے قتل کے لئے کہا تھا ،قتل کی ذمہ داری کاشف، معظم علی اور محسن کو سونپی گئی تھی ، عمران فاروق کو قتل کرنے کے لئے چھڑی کا وار کاشف نے کیا ، عمران فاروق کی مزاحمت سے میں بھی زخمی ہو گیا تھا،عمران فاروق قتل کیس کے مرکز ی ملزم خالد شمیم کا اعترافی بیان
جمعرات 7 جنوری 2016 23:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 6جنوری۔2016ء) ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق قتل کیس کے مرکز ی ملزم خالد شمیم نے کہا ہے کہ لندن سے محمد انور نے عمران فاروق کے قتل کے لئے کہا تھا اور قتل کی ذمہ داری کاشف، معظم علی اور محسن کو سونپی گئی تھی ، عمران فاروق کو قتل کرنے کے لئے چھتری کا وار کاشف نے کیا اور عمران فاروق کی مزاحمت سے میں بھی زخمی ہو گیا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان خالد شمیم اور محسن نے اپنا اعترافی بیان مجسٹریٹ کے سامنے قلمبند کرا دیا۔ ملزم خالد شمیم نے اعترافی بیان میں کہا کہ لندن سے محمد انور نے عمران فاروق قتل کے لئے کہا تھا اور انہوں نے ہی قتل کی منصوبہ بندی کے لئے رقم فراہم کی تھی ۔ ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور نے کہا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے کہنے پر یہ واردات کرنی ہے اور اس قتل کے منصوبہ بندی کے لئے کاشف، معظم علی اور محسن کو ذمہ داری سونپی گئی تھی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین چاند کے ’چُھپے ہوئے‘ حصے پر مشن بھیجے گا
-
شہریوں کی سولر پر منتقلی میں اضافہ، حکومت نے نئی پالیسی پر کام شروع کر دیا
-
پنجاب حکومت کا ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے کسانوں کوسبسڈی دینے کافیصلہ
-
توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئی تحقیقات کا آغاز
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
-
لاہور،20کلو آٹے کی قیمت 2800سے کم ہو کر2000ہو گئی
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
-
علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.