پاک فوج ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی جنگ لڑ رہی ہے، افتخار حسین
پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی لا زوال قربانیوں کی وجہ سے پورے ملک میں امن قائم ہو رہا ہے
ہفتہ 9 جنوری 2016 19:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) ہیومن رائٹس ویلفےئر فورم کے صدر افتخار حسین نے کہا ہے کہ پاک فوج ملکی سلامتی کا اہم ترین ادارہ ہے جو پاکستان کی بقا ء اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی جنگ لڑ رہا ہے لہذا پوری قوم کو ملک کے اس اہم ترین ادارے کا ادب و احترام کرناچاہیے۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں ے کہا کہ پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی لا زوال قربانیوں کی وجہ سے قبائلی علاقوں سمیت پورے ملک میں امن قائم ہو رہا ہے ،پاک فوج کی کارروائیوں کے نتیجے میں پاکستان کے معاشی حب کراچی کا امن بحال ہو رہا ہے ،جرنل راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج جلد ہی پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا کر ترقی و خو شحالی کی راہ پر گامزن کر دے گی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے پاکستان کی حفاظت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو قربانیاں دی ہیں ان کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ ہیومن رائٹس ویلفےئر فورم وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور انہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل پاک فوج کے جوانوں کی شہادتوں کو مشعل راہ بنائیں اور ملک کی حفاظت کی خاطر دشمن سے لڑنے کا جذبہ پیدا کریں ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو یقین ہے کہ افواج پاکستان بہادری اور جرات کی لازوال روایات کی پاسداری کرتے ہو ئے اندرونی و بیرونی خطرات کے خلاف وطن عزیز کا دفاع کرتی رہے گی ، پوری قوم مسلح افواج کی عزم و ہمت ، انتھک کوششوں اور بے مثال قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، فوج پاکستان کی بقا،سلامتی اورآنے والی نسلوں کے مستقبل کومحفوظ بنانے کیلئے دہشت گردوں کیخلاف جنگ لڑرہی ہے پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.