کرپشن کے ناسور نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ،ملکی معیشت بدترین بحران کا شکار ہے اور حکمران غریب عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں
امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اﷲ مجاہدکا اجلاس سے خطاب
ہفتہ 9 جنوری 2016 20:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ کرپشن کے ناسور نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے سرکاری دفاتر میں کوئی فائل اس وقت تک نہیں ہلتی جب تک اسکو پہیہ نہیں لگتا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی علاقہ جنوبی کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی علاقہ جنوبی کے صدر خالد احمد بٹ ، پی پی 152 کے امیر عامر نثار خان ، پی پی 154 کے امیر وسیم اسلم قریشی اور پی پی 153کے امیر رانا انور سعید نے شرکت کی۔
انہوں نے کہاکہ کرپشن کی جڑیں اتنی مضبوط ہوچکی ہیں کہ سیاستدانوں ، بیوروکریٹس ،افسران اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کی اکثریت نہ صرف کرپشن کرتی ہے بلکہ مذید اعلیٰ مناصب پر بھی فائز ہوجاتی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی ، بے روزگاری ، گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسائل نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے معیشت کی زبوں حالی کی وجہ سے بے روزگاری کی شرح میں بھی کئی گنااضافہ ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی کارکردگی نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ 2017کے اختتام تک بھی حل ہو تا دکھائی نہیں دیتا اور بجلی و گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ بے روزگاری و مہنگائی کے معاملا ت کو حکومت چھپا نہیں سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شدید سردی میں عوام ٹھنڈے چولہوں اور پیـٹ کی آگ بجھا پانے کے چکر میں سراپا احتجاج ہیں اس طرح حکمران عوام کو معاشی ترقی اور مسائل کے حل کے جتنے بھی سپنے دکھائیں ان کی کوئی حقیقت نہیں اس وقت ملکی معیشت بدترین بحران کا شکار ہے اور حکمران غریب عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.