امن جرگہ پشاور کا اجلاس
خواتین ونگ کے عہدیداروں کا انتخاب‘حسن آراء صدر ‘ شاہدہ اشتیاق جنرل سیکرٹری منتخب
ہفتہ 9 جنوری 2016 21:07
پشاور۔09 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جنوری۔2016ء) امن جرگہ ضلع پشاور کا ایک اجلاس ہفتہ کے روز امن جرگہ خیبر پختونخوا کے آرگنائزر نشتر خان کی زیر صدار ت پشاور میں منعقد ہوا جس میں ضلع پشاور کے صدر ایم ایم انجم حسین ‘نائب صدر دوست محمدخان اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔
(جاری ہے)
اجلاس میں اتفاق رائے سے امن جرگہ پشاور خواتین ونگ کے عہدیداروں کا انتخاب کیاگیا جس کے مطابق حسین آرا کو صدر ‘ شاہدہ اشتیاق جنر ل سیکرٹری ‘ گلناز بیگم نائب صدر ‘ شہناز جائنٹ سیکرٹری شمائلہ کامران انفارمیشن سیکرٹری اور سبرا شوکت کو سیکرٹری ٹوصدر امن جرگہ خواتین ونگ پشاور منتخب کیاگیا ۔
اجلاس میں امن جرگہ خواتین ونگ کے قیام پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاگیا کہ خواتین کے مسائل خواتین ہی بہتر طورپر سمجھ سکتی ہیں اور ان کے حل کیلئے خواتین ونگ کا قیام ناگزیر ہے اسی لئے خواتین ونگ کے قیام عمل میں لایاگیا ہے۔ اجلاس میں اس امید کا اظہار بھی کیاگیا کہ خواتین ونگ کے نو منتخب عہدیدار اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے خواتین کے مسائل کے حل میں اپنا کردار احسن طریقہ سے ادا کریں گی۔مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.