آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 27 جنوری سے شروع ہو گا
اتوار 10 جنوری 2016 15:59
ڈھاکہ ۔ 10 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جنوری۔2016ء) آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 27 جنوری سے بنگلہ دیش میں شروع ہو گا۔ دنیائے کرکٹ کی 16 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، جنوبی افریقن ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ جنوبی افریقہ نے 2014ء میں منعقدہ میگا ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کو زیر کر کے عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
آسٹریلوی ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے باعث میگا ایونٹ سے دستبرداری اختیار کر لی تھی جس کی وجہ سے آئرش ٹیم متبادل کے طور پر ایونٹ میں شریک ہو گی، فجی کی ٹیم کو پہلی بار عالمی ٹورنامنٹ میں شرکت کا اعزاز حاصل ہو گا۔ میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، نمیبیا اور سکاٹ لینڈ گروپ بی افغانستان، کینیڈا، پاکستان اور سری لنکا، گروپ سی میں انگلینڈ، فجی، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے جبکہ گروپ ڈی میں بھارت، آئرلینڈ، نیپال اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.