عراق میں داعش نے موصل کے قریب 80 افراد کو قتل کر دیا،مرنے والوں میں پولیس اہلکار، فوجی اور داعش کے نظریات سے اختلاف رکھنے والے لوگ شامل تھے

اتوار 10 جنوری 2016 18:51

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10جنوری۔2016ء) عراق کے شہر موصول میں داعش کے جنگجووٴں نے پولیس اہلکاروں سمیت 80 افراد کو ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ داعش کے جنگجووٴں نے 80 افراد کو ہلاک کر دیا جن میں پولیس اہلکار، فوجی اور داعش کے نظریات سے اختلاف رکھنے والے لوگ شامل تھے۔ انہیں فوجی کیمپ الغزلانی میں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے لوگوں پر جاسوسی اور عراقی حکام سے تعاون کا الزام لگایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :