قومی منصوبے کو خاص طبقے اور مخصوص علاقوں تک نہیں رکھیں گے،عرفان شفیع کھوکھر
مخالفین ملکی سا لمیت و استحکام سے مت کھیلیں ،اتفاق رائے کے نام پر ملک کو مسائل سے دوچار نہیں ہونے دیں گے،لیگی رہنماء
پیر 11 جنوری 2016 20:31
رائے ونڈ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) چیف کوآرڈی نیٹرٹو ایم این اے ملک عرفان شفیع کھوکھر نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا ،اقتصادی راہداری منصوبہ دوسرا معاشی دھماکہ ہے،قومی منصوبے کو خاص طبقے اور مخصوص علاقوں تک نہیں رکھیں گے ۔مخالفین ملکی سا لمیت و استحکام سے مت کھیلیں ،اتفاق رائے کے نام پر ملک کو مسائل سے دوچار نہیں ہونے دیں گے ۔
وہ ان خیالات کا اظہار رائیونڈ امین پورہ میں جامن والی مسجد چوک میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح پر میڈیا سے کررہے تھے ۔عرفان شفیع کھوکھر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے امین پورہ کیلئے کروڑوں روپے کے ریکارڈ منصوبہ جات دیکر اپنے وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچادیا ہے ،سابقہ ادوار میں رائے ونڈ کی سب سے بڑی آبادی ہونے کے باوجود امین پورہ کو پسماندہ سجھ کر عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا گیا ،لیکن ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے امین پورہ میں سیوریج اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی سمیت تمام مسائل کے حل کیلئے لاتعداد ترقیاتی کام شروع کروائے ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کاشادیوں میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
-
حکومت گرانے کیلئے تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر کیلئے سخت قانون سازی کر رہے ہیں: خواجہ سلمان رفیق
-
انسانی اعضا کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث عناصرکیلئے سخت قانون سازی کررہے ہیں، صوبائی وزیرصحت
-
ملک کی معاشی ترقی ،اسے مضبوط خطوط پر استوار کرنے میں مزدور کے کلیدی کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا‘ بلیغ الرحمن
-
مزدور معاشرے اور ملک کی مجموعی معاشی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ، پراسیکیوٹرز کی پروفیشنل قابلیت کیلئے’’سیٹ آف سکلز‘‘ پیش
-
چینی کمپنیوں کی مدد سے گوادر کی سڑکیں اور عوامی مقامات شمسی توانائی سیروشن
-
دریاخان،غیرت کے نام پر بھائی نے کزن کے ساتھ ملکر بہن کو نہر میں پھینک دیا ،نعش برآمد
-
وزیراعلی سندھ اور یورپی یونین کی سفیرکے درمیان ملاقات،سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
چیچہ وطنی سے اندیشہ نقص امن کے تحت گرفتار 26 کسان جیل منتقل
-
وزیراعلیٰ سندھ اوریورپی یونین کی سفیرکی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.