افغانستان نے آئی سی سی کی ”ٹاپ ٹین“ ٹیموں میں جگہ بنا کر کرکٹ پنڈتوں کو حیران کردیا
منگل 12 جنوری 2016 11:51
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) آئی سی سی کی نئی ریکنگ میں افغانستان کی ٹیم نے ٹاپ 10 پوزیشنز میں جگہ بنا کر کرکٹ پنڈتوں کو حیران کردیا بلکہ اس سے بھی بڑھ کر ان کے اوپنر بیٹسمین محمد شہزاد نے 8 ویں نمبر پر آکر دیگر بیٹسمینوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ میں افغانستان کی ٹیم نے انتہائی مختصر مدت میں ٹاپ ٹیموں میں جگہ بنا لی ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ آئندہ سال مزید بہترپوزیشن حاصل کرلیں گے۔
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق افغانستان کی ٹیم 80 پوائنٹس لے کر 10 ویں سے 9 پوزیشن پر پہنچ گئی ہے جب کہ آٹھویں پوزیشن پر آنے والی بھارتی ٹیم سے ایک پوائنٹس پیچھے ہے اور کئی سالوں سے کھیلنے والی تجربہ کار زمبابوے اور بنگلا دیش کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔(جاری ہے)
بیٹسمینوں کی جاری رینکنگ میں افغان اوپنر بیٹسمین محمد شہزاد کئی بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 8 ویں پوزیشن پر براجمان ہوگئے ہیں اور اس میں ان کی 67 بالوں پر 118 رنز کی جارحانہ اننگز کا بڑا کردار ہے جوکہ ٹی ٹونٹی میں کسی بھی بیٹسمین کا چوتھا بڑا اسکور ہے۔
محمد شہزاد 681 پوائنٹس کے ساتھ 8 ویں نمبر پر ہیں اور برینڈن میکلم سے صرف 3 پوائنٹس پیچھے ہیں۔ شہزاد نے 2015 میں 13 ٹی ٹوئنٹی کھیل کر448 رنز بنائے جو اتنے وقت میں کسی بھی بیٹسمین کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور ہے۔افغان بولر دولت زردان نے بھی اپنی کارگردگی کا لوہا منوالیا ہے اوراپنے شعبے میں 8 ویں پوزیشن لے کر سب کو حیران کردیا۔ زردان نے صرف 10 ٹی ٹونٹی میں 18 وکٹیں حاصل کر کے یہ کامیابی سمیٹی ہے جوکہ عمران طاہر سے صرف 4 پوائنٹس پیچھے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.