پاکستان اور بلغاریہ کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں اضافہ کیا جائے، صدر کی نامزد سفیر اے ایس بابر ہاشمی کو ہدایت

منگل 12 جنوری 2016 13:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین سے بلغاریہ میں پاکستان کے نامزد سفیر اے ایس بابر ہاشمی نے منگل کو یہاں ایوانِ صدر میں ملاقات کی اور ان سے نئی ذمہ داریوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔صدر مملکت نے ہدا یت کی کہ وہ پاکستان اور بلغاریہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں اضافے کے لیے اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

صدر نے کہاکہ پاکستان اور بلغاریہ کے درمیان تجارت میں اضافے کے موجود مواقع سے فائدہ اْٹھایا جانا چاہیے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے موجود سہولتوں سے بلغاریہ کے تاجروں کے سامنے اْجاگر کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات میں بھی اضافہ کیا جائے۔ تجارتی اور ثقافتی وفود کے تبادلے اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :