لاہور میں نابینا افراد کے ایک گروپ کا دوسرے روز بھی احتجاج جاری
عمر جمشید منگل 12 جنوری 2016 13:39
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 12 جنوری۔2015ء) لاہور میں نابینا افراد کے ایک گروپ کا دوسرے روز بھی احتجاج جاری ہے مطاہرین نے کلمہ چوک پر دھرنا دے دیا احتجاجی مظاہرین کی وجہ سے ٹریفک کا بہاو سست روی کا شکار ہے۔کلمہ چوک پر میٹرو بس کے روٹ پر نابینا افراد نے پھر دھرنا دینے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا اور مظاہرین کو میٹرو ٹریک پر چڑھنے نہیں دیا۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں تین فیصد کوٹہ دیا جائے ،کنٹریکٹ کے بجائے مستقل بنیادوں پر نوکریاں دی جائیں اور جو کنٹریکٹ ملازمین ہیں ان کو مستقل کیا جائے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت انہیں ہر بار وعدوں پر ٹرخا دیتی ہے جب کہ مطالبا ت پورے نہیں ہوں گے وہ دھرنا جاری رکھیں گے۔(جاری ہے)
جبکہ دوسری طرف لاہور میں احتجاج کے بعد ملازمتیں دینے کی یقین دہانی پر راولپنڈی بلائے گئے نابینا افراد کے ساتھ انتظامیہ ہاتھ کر گئی، ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں داخل ہونے بھی روک دیا گیا۔
ڈی سی او راولپنڈی کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے والے نابینا افراد کا موقف ہے کہ لاہور میں گزشتہ روز احتجاج کے بعد صوبائی حکومت نے 17 نابینا افراد کو راولپنڈی میں ملازمتیں دینے کی یقین دہانی کرائی اور کہا گیا کہ ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال سے ملازمتوں کے لیٹر وصول کر لئے جائیں۔ڈی سی او ساجد ظفر ڈال نے اپنے دفتر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے ، احتجاج کرنے والے نابینا افراد کی ایسوسی ایشن کے نمائندے شیراز تنویر، نبیل ستی ، وقار سعید اور محمد توصیف شامل ہیں جن کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے وعدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہمارے ساتھ دھوکہ کر رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.