پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے پر صوبائی قیادت سیاست نہ چمکا ئے،اورنگزیب نلوٹھا
منصوبے پر صوبائی قیادت کو جو خدشات تھے وہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے گورنر ہاؤس میں دور کئے ہیں،پشاورمیں پریس کانفرنس
منگل 12 جنوری 2016 19:08
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کے پارلیمانی لیڈراور مسلم لیگ ( ن) کے رہنما اورنگ زیب نلہوٹھا نے کہاہے کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے پر صوبائی قیادت سیاست چمکانے کی بجائے اسے پائیہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنا کر دار ادا کرے ۔
(جاری ہے)
پریس کلب پشاور میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماؤں نے پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے پر پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے پر صوبائی قیادت کو جو خدشات تھے وہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے گورنر ہاؤس میں دور کر دیئے ہیں عوام کو 28 مئی 2015 کو کئے جانے والے معاہدے پر انھیں مکمل اعتماد ہے ۔
پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر اورنگ زیب نلہوٹھا کا کہنا تھا کہ اگر سیاسی جماعتیں ا س منصوبے پر اعتراضات اٹھاتی ہے تو اس سے نقصان پوری قوم کو اٹھانا ہوگا اور صوبائی حکومت اس پر سیاست چمکانے کی بجائے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے پریس کانفرس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر وزیر اعظم پاکستان نواز شریف خیبر پختونخوا میں انکی پارٹی کو چاہے جتنا بھی نظر انداز کریں انھیں انکی قیادت پر مکمل اعتماد ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.