میٹرو اورنج ٹرین منصوبے کے خلاف پنجاب یونیورسٹی اساتذہ کا احتجاج
اساتذہ نے ریلی نکالی ، علامتی طور پریونیورسٹی گیٹ کے سامنے ٹریفک بلاک کی گئی
منگل 12 جنوری 2016 19:19
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ نے میٹرو اورنج ٹرین کے دفاتر کے قیام اور گھروں کی مسماری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ آسا کے صدر ڈاکٹر حسن مبین عالم،سیکریٹری ڈاکٹر محبوب حسین، نائب صدر ڈاکٹر عابد حسین چوہدری اور ڈاکٹر فہیم آفتاب کی زیر قیادت انڈر گرایجوئیٹ سٹڈیز سنٹر سے پنجاب یونیورسٹی کے گیٹ نمبر 2 تک ریلی نکالی گئی اور اساتذہ نے علامتی طور پر کچھ دیر کیمپس پل کے قریب ٹریفک بھی بلاک کی۔
اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے اساتذہ نے کہا کہ آج سینکڑوں اساتذہ ایک بار پھر سڑکوں پر ہیں اور حکومت کو اس کے وعدے کی یاد دہانی کرانے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو کیمپس پل پر موجود چائنہ کے قونصل خانے تک احتجاج کیا جائے گااور انہیں بھی یاداشت پیش کی جائے گی۔(جاری ہے)
اس موقع پر موجود سینکڑوں مرد اور خواتین اساتذہ نے حکومتی وعدہ خلافی پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت مہذب انداز کو نہیں سمجھتی جس پر اساتذہ سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہوئے ہیں۔
اس سے قبل پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ کی جنرل باڈی کا اجلاس الرازی ہال میں منعقد ہوا جس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اساتذہ نے کہا کہ اگر ہمارے گھروں کو مسمار کیا گیا تو کلاسز کے بائیکاٹ کرنے کے علاوہ امتحانات کا بھی بائیکاٹ کیا جائے گااور وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ اساتذہ بروز بدھ (کل ) دوپہر12بجے پھر اکٹھے ہوکراحتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.