وزیراعلی پنجاب کی جانب سے آواران زلزلہ متاثرین کے لئے 484ملین روپے کے امدادی پیکج کا اعلان
صوبہ پنجاب کی عوام بلوچستان کے بھائیوں ،بہنوں کو کبھی بھی مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی‘ بلال یاسین کا خطاب
منگل 12 جنوری 2016 22:04
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کی سربراہی میں چار رکن وفدنے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے آواران زلزلہ متاثرین کے لئے 484ملین روپے کے امدادی پیکج کوئٹہ میں منعقدہ ایک تقریب میں وزیر اعلی بلوچستان ثناء اﷲ زہری کو پیش کیا اور بلوچستان کی عوام کے لئے وزیر اعلی محمد شہبازشریف کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا ۔
اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان ثناء اﷲ زہری ،ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیور کیپٹن (ر) زاہد سعید،ڈی جی پی ڈی ایم اے جواد اکرم ،ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نثار احمد ثانی کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ حکومت پنجاب مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین زلزلہ کی خدمت اپنا فرض سمجھتی ہے اور صوبہ پنجاب کی عوام بلوچستان کے بھائیوں ،بہنوں کو کبھی بھی مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.