وزیرداخلہ کی ہدایت پر اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے چھاپے ،دوپٹرول پمپس کم پیمانے پر اورکھلاپٹرول فروخت کرنے پر سیل

منگل 12 جنوری 2016 22:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکی ہدایت پر اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے پٹرول پمپس پر چھاپے مارکردوپٹرول پمپس کو کم پیمانے پراورکھلاپٹرول فروخت کرنے پر سیل کردیا۔

(جاری ہے)

منگل کو وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکی ہدایت پر اسلام آباد ضلعی انتطامیہ حرکت میں آگئی،ضلعی انتظامیہ نے چھاپے مارکر چارپٹرول پمپس سیل کردیئے،چھاپے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اوراے سی کامران چیمہ کی سربراہی میں مارے گئے،ضلعی انتظامیہ کے مطابق چھاپوں کے دوران2پٹرول پمپ سیل اور2کو بھاری جرمانہ کیا گیا۔

جی9مرکزمیں ایک پٹرول پمپ کوسیل کرنے کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا،پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کم اورکھلاپٹرول فروخت کرنے کی وجہ سے کی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اپنے بیان میں کیاہے کہ چاروں پمپس سے پٹرول اورڈیزل کے نمونے حاصل کرلئے گئے۔

متعلقہ عنوان :