سعودی عرب میں مقید انسانی حقوق کے کارکن کی اہلیہ گرفتار
بدھ 13 جنوری 2016 11:50
ریا ض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) سعودی عرب کی جیل میں قید انسانی حقوق کے لیے مہم چلانے والے نمایاں کارکن ولید ابوالخیر کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ثمر بداوی کو مبینہ طور سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر کے اکاوٴنٹ پر اپنے خاوند کی رہائی کے لیے مہم چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس گرفتاری کو’سعودی عرب کی جانب سے (انسانی حقوق) کی سراسر توہین کی تازہ مثال قرار دیا ہے۔ابو الخیر کو سنہ 2014 میں ’حکومت کے خلاف کام کرنے‘ کے الزام میں 15 سال قید کی سزا دی گئی تھی۔ انھوں نے سعودی عرب میں مانیٹر آف ہیومن رائیٹس نامی گروپ کا آغاز کیا تھا۔(جاری ہے)
ثمر بداوی معروف سعودی بلاگر رائف بداوی کی ہمشیرہ بھی ہیں جو سنہ 2014 سے مذہب کی توہین کرنے کے الزام میں اور ایک ہزار کوڑوں اور دس سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
رائف بداوی کی اہلیہ انصاف حیدر نے بھی ثمر بداوی کی گرفتاری پہ ٹویٹ کی ہے: ’نہایت اہم: ثمر بداوی کو @WaleedAbulkhair کے لیے ٹوئٹر اکاوٴنٹ چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔‘ایمنسٹی انٹرنیشنل امریکہ نے مقامی کارکنوں کی وساطت سے بتایا ہے کہ ثمر بداوی کو منگل کے روز سعودی عرب کے شہر جدہ سے گرفتار کیا گیا تھاجس کے بعد انھیں ان کی دوسالہ بیٹی کے ہمراہ پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا تھا۔ایمنسٹی امریکہ کے مطابق ابتدائی تفتیش کے بعد ثمر بداوی کو جیل بھیج دیا گیا تھا اور ممکنہ طور پر انھیں بدھ کی شام تک استغاثہ کے سامنے پیش کیا جائیگا۔ایمنسٹی کے فلپ لوتھر کہتے ہیں کہ یہ گرفتاری ’اس بات کی مظہر ہے کہ حکام انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والیکارکنوں کو خوفزدہ کرکے خاموش کروانے کے لیے کس حد تک جانے کے لیے تیار ہیں۔‘سعودی حکام کی جانب سے اس مسئلے پر اب تک عوامی سطح پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.