لاہور ، گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق،4افراد کو ریسکیو کر لیا گیا
جمعرات 14 جنوری 2016 11:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) لاہوری گیٹ کے علاقے میں گھر میں لگنے والی آگ کے باعث ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 70سالہ گلشن بی بی، محمد علی، شاہد عائشہ اور شاہد علی شامل ہیں جبکہ 4افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔ لاہور کے علاقے اندور لاہوری گیٹ میں ایک 3 منزلہ عمارت کی دوسری اور تیسری منزل پر رات دیر گئے شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
پہلی منزل پر موجود عطا نامی شخص کے خاندان کے افراد واقعہ کے فوراً بعد باہر نکل آئے لیکن دوسری اور تیسری منزل پر رہائش پزیر شاہد اس کی اہلیہ قیصرہ، اس کی 18 سالہ بیٹی عائشہ اور 15 سالہ بیٹا علی، شاہد کی بہن گلشن اور ان کا 4 سالہ پوتا علی آگ کی شدت کی وجہ سے باہر نہ نکل سکے۔(جاری ہے)
فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم تنگ و تاریک گلیوں اور لکڑی کا کام زیادہ ہونے کی وجہ سے اہلکاروں کو امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد صبح 8 بجے کے قریب آگ پر قابو پایا تاہم کولنگ کا عمل اس وقت بھی جاری رہا۔ عمارت میں موجود تمام افراد اور سامان جل کر خاکستر ہو گیا جب کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت بھی ممکن نہیں رہی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.